نواز شریف سینٹر آف ایکسی لنس بننے کے بعد بچوں کی ممبر شپ ختم

لاہور(خصوصی رپورٹ)نواز شریف سینٹر آف ایکسی لنس بننے کے بعد بچوں کی ممبر شپ ختم ہوگئی۔نواز شریف سینٹر آف ایکسی لنس میں آفٹر سکول ممبر شپ زیرو ہوگئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف سینٹر آف ایکسی لنس بننے سے قبل چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں 1 ہزار کے قریب ممبر شپس تھیں۔ نیا ادارہ بننے کے بعد ممبر شپ فیس بھی بڑھاکر آٹھ ہزار روپے تک کردی گئی۔ سہولیات بھی کم کردی گئیں۔اب آفٹر سکول بچوں کو صرف سوئمنگ کی سہولت موجود ہے۔