لاہور (خصوصی رپورٹ)وقف املاک بورڈ کے زیر انتظام دریائے سندھ میں واقع تاریخی و مقدس ہندو عبادت گاہ سادھو بیلا مندر میں ہندو مذہبی شخصیت بابا بنکھنڈی مہاراج کی 163ویں برسی کی سہ روزہ تقریبات کا آغاز ہو گیا جو یکم جولائی تک جاری رہیں گی، ملک بھر سے ہندو برادری کے ہزاروں عقیدت مند شرکت کر رہے ہیں۔زائرین کی رہائش، لنگر، ٹرانسپورٹ، کشتیوں کی فراہمی، طبی امداد اور فول پروف سکیورٹی سمیت تمام انتظامات وقف املاک بورڈ نے مکمل کئے ہیں۔