حضرت لعل شہباز قلندر کے 3 روزہ عرس کی تقریبات کا آغاز

 سیہون(آئی این پی)عظیم صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر کے 773 ویں عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔سید عثمان مروندی المعروف حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس مبارک کی تین روزہ تقریبات کا افتتاح سپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ اور وزیر اوقاف سندھ ریاض شاہ نے درگاہ پر چادر چڑھا کر کیا اور مزار پر پھولوں کی چادر چڑھا کر ملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعا کی۔پنجاب سمیت ملک بھر سے لاکھوں کی تعداد میں زائرین کی سیہون شریف آمد کا سلسلہ جاری ہے