لاہور(آئی این پی ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری نے اپنا رنگوں بھرا مذہبی تیوہار ہولی بھرپور جوش و خروش کے ساتھ منا یا۔بہار کے موسم کی آمد پر منائے جانے والے ہندوں کے مذہبی تیوہار ہولی کو رنگوں کا تیوہار بھی کہا جاتا ہے، ہولی کی تقریبات دو دن چلتی ہیں، پہلے دن مختلف رسومات ادا ہوتی ہیں اور دوسرے دن رنگ بکھیرے جاتے ہیں، بچے اور بڑے ایک دوسرے پر رنگ پھینکتے ہیں۔ملک بھر بالخصوص صوبہ سندھ کے علاقوں مٹھی، حیدرآباد، جیکب آباد، تھرپارکر میں ہولی کی تقریب میں ہندوئوں کیساتھ مسلم برادری کے افرادنے شرکت کر کے رواداری اور مذہبی ہم آہنگی کا اظہار کیا ۔