اوکاڑہ(خصوصی رپورٹ)حضرت اسماعیل شاہ بخاری المعروف حضرت کرماں والی سرکار کے عرس کی تین روزہ تقریبات کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔اوکاڑہ کی فضاؤں میں عقیدت و احترام کی خوشبوئیں بکھر گئیں۔ عرس کی ابتدا دربار شریف کو غسل دینے کی روح پرور تقریب سے ہوئی،جس میں سجادہ نشین، متوسلین اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔دربار کو عرقِ گلاب اور خوشبوؤں سے غسل دیا گیا جبکہ ملکی سلامتی کے لیئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ ملک بھر سمیت بیرونِ ممالک سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے عقیدت مند جوق در جوق حاضری دے رہے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقامی سطح پر تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔