بھارت: بدھ مت پیروکاروں کا بودھ گیا مندر پر ہندو کنٹرول کیخلاف احتجاج

 نئی دہلی (آئی این پی )بھارت بھر میں بدھ مت کے پیروکاروں نے بودھ گیا میں واقع مقدس مہابودھی مندر پر ہندو کنٹرول کے خلاف شدید احتجاج شروع کر دیا۔ بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہندو رسومات بدھ مت کے اصولوں کی خلاف ہیں اور مندر کا مکمل اختیار بدھ کمیونٹی کو دیا جائے۔ احتجاج اس وقت شدت اختیار کر گیا جب پولیس نے بھوک ہڑتال کرنے والے بدھ راہبوں کو زبردستی ہٹایا۔