سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے لاش پھینکنے والے کی تلاش شروع
پل کے نیچے سے75سالہ شہری کی لاش ملی ، ریڑھی فروش چل بسا
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر سے نومولود بچے سمیت 3افرادکی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ گرین ٹائون کے علاقے نواز موڑ پر کوڑا دان سے نومولود کی لاش ملی جسے پولیس نے مردہ خانے منتقل کر کے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے لاش پھینکنے والے کی تلاش شروع کر دی۔والدین کی شناخت کیلئے مقامی ہسپتال اور نجی کلینکس کا ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔گڑھی شاہو پل کے نیچے سے 75 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی، جسکی شناخت نہ ہو سکی۔اسلامپورہ کے علاقے ایوانِ عدل کے عقب میں60 سالہ ریڑھی فروش اچانک طبیعت بگڑنے پر جاں بحق ہو گیا۔متوفی کی موت حرکتِ قلب بند ہونے سے ہوئی۔ اسکی شناخت 60 سالہ عبدالمجید کے نام سے ہوئی جو کھاریاں کا رہائشی تھا۔ متعلقہ تھانوں کی پولیس مصروف تفتیش ہے۔