نومولود بچی سمیت 5 لاشیں برآمد

 بچی کی لاش کوڑے کے بیگ سے ملی،ہلاک ہونے والے تمام افراد کی شناخت نہ ہو سکی
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں نومولود بچی سمیت 5افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں ترجمان ایدھی ایمبولینس کے مطابق پکی ٹھٹی سمن آباد سے نومولود بچی کی لاش برآمد ہوئی بچی کی لاش کوڑے کے بیگ سے ملی مزنگ میں عابد مارکیٹ کے قریب سے 35 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی مسلم ٹاؤن میں نقشہ سٹاپ کے قریب50 سالہ شخص مردہ حالت میں پایا گیالیاقت آباد میں چھوٹی پھاٹکی کے قریب سے50 سالہ شخص فٹ پاتھ کنارے مردہ حالت میں پایا گیامناواں میں بسم اللہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے قریب سے45 سالہ شخص نشے کی زیادتی سے ہلاک ہوگیا ہلاک ہونے والے تمام افراد کی شناخت نہ ہو سکی ایدھی رضاکاروں نے پولیس کارروائی کے بعد لاشیں مردہ خانہ منتقل کر دی، پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی