نومولود سمیت 3افراد کی لاشیں برآمد

جوہر ٹاؤن سے نومولود بچی کی لاش برآمد ہوئی،ریلوے سٹیشن، غالب مارکیٹ اورریلوے سٹیشن سے ملنے والی لاشوں کی شناخت نہ ہوسکی
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات سے نومولود بچی سمیت 3افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں ۔ترجمان ایدھی کے مطابق ایوب چوک جوہر ٹاؤن سے نومولود بچی کی لاش برآمد ہوئی۔ ریلوے سٹیشن کے قریب سے 60 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کے علاقہ سے 30 سالہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی غالب مارکیٹ کے علاقہ میں فٹ پاتھ کنارے سے 40 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کی شناخت نہ ہو سکی،پولیس نے کارروائی کے بعد تمام لاشوں کو قبضے میں لیکر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔