مبینہ مقابلہ،چرواہے کے اغوا وقتل کا ملزم ہلاک

سی سی ڈی اہلکار ملزم ذوالقرنین کو برآمدگی کیلئے لے جا رہے تھے،فرار ہو گیا
فائرنگ کے تبادلے میں ملزم مارا گیا،2فرار، چیچہ وطنی میں 3مبینہ ڈاکو گرفتار
ساہیوال ،غازی آباد( مانیٹرنگ ڈیسک )سی سی ڈی سے مبینہ مقابلہ، 19 سالہ چرواہے کو اغوا کے بعد قتل کرنے میں ملوث ملزم ماراگیا۔ بتایا گیا ہے کہ سی سی ڈی پولیس چرواہے کو اغواء کے بعد قتل کرنے میں ملوث زیر حراست ملزم ذوالقرنین کو آلہ قتل چھری کی برآمد گی کیلئے لیکر جارہی تھی کہ ملزم ہتھکڑی سمیت فرار ہو گیا،اسی دوران سی سی ڈی نے گزشتہ رات نور کے کاٹھیا کے قریب 3موٹرسائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی تو ملزموں نے فائرنگ کردی ،پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی،فائرنگ رکنے پر ایک ملزم ہلاک ملا جبکہ دیگر 2ملزمان فرار ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت ذوالقرنین کے نام سے ہوئی۔سی سی ڈی پولیس نے لاش سرکاری ہسپتال منتقل کردی ۔ ہلاک ملزم ذوالقرنین کیخلاف ایک ماہ قبل چرواہے عمران کو اغواء کے بعد قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث تھا۔ادھر چیچہ وطنی میں سی سی ڈی نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 3 ڈاکوئوں کو گرفتار کر کیان کے قبضہ سے جدید اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔