لندن(آئی این پی )برطانیہ میں قائم شام میں جنگی صورت حال اور انسانی حقوق کو مانیٹر کرنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ داعش نے چھ چرواہوں کو ہلاک کر کے ان کی بھیڑ بکریاں چرا لی ہیں۔ وار مانیٹرنگ والے ادارے کے مطابق یہ داعش کی کارروائی ایک دور افتادہ شامی صحرا میں ہوئی ہے۔برطانیہ میں قائم شامی ' آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق چرواہوں کو ہلاک کرنے کا یہ واقعہ جنوبی شام کے علاقے پامیرا میں پیش آیا ہے۔