نارنگ منڈی (خصوصی رپورٹ)لاہور، نارنگ منڈی، نارووال ریلوے سیکشن پر سری رامپورہ سٹیشن کے قریب پٹڑی کا ایک حصہ جزوی طور پر ٹوٹ گیا، مقامی چرواہے نے پتہ چلنے پر بروقت اطلاع کردی، جس پر ٹرین کو پیچھے ہی روک لیا گیا اور بڑا حادثہ ٹل گیا۔واقعہ کے بعد عارضی طور پر ٹرین آپریشن معطل کر دیا گیا ،بعدازاں مرمتی کارروائی کے بعد ٹرین کو روانہ کر دیا گیا۔