مومنہ اقبال کا پُراسرار پیغام، کہا: وقت آیا تو تمام حقیقت سامنے لاؤں گی

مومنہ اقبال کا پُراسرار پیغام، کہا: وقت آیا تو تمام حقیقت سامنے لاؤں گی

کراچی: پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال نے سوشل میڈیا پر ایک پُراسرار بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حالات نے مجبور کیا تو وہ حالیہ معاملات کی مکمل حقیقت اور شواہد عوام کے سامنے لے آئیں گی۔

اداکارہ نے اپنی بہن رمشا اقبال کے بیان کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ گزشتہ چند برسوں میں وہ اور ان کا خاندان بے شمار مشکلات سے گزرا ہے۔مومنہ اقبال کا کہنا تھا کہ انہوں نے کئی ناانصافیوں کے باوجود خاموشی اختیار کیے رکھی، کیونکہ وہ اپنی ذاتی زندگی کو عوامی تماشہ نہیں بنانا چاہتی تھیں۔انہوں نے اپنے والد کے دو سال قبل انتقال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے انتقال کے بعد سے خاندان مسلسل آزمائشوں اور مشکل حالات کا سامنا کر رہا ہے۔اپنے بیان میں اداکارہ نے بعض نامعلوم افراد کو مخاطب کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ آخر وہ کتنے لوگوں کو اپنے اثر و رسوخ میں لا سکتے ہیں۔مومنہ اقبال نے کہا کہ وقت آنے پر حقیقت خود سامنے آ جائے گی اور انہیں امید ہے کہ تمام شواہد عوام کے سامنے پیش کرنے کی نوبت نہیں آئے گی۔اپنے پیغام کے اختتام پر انہوں نے لکھا، "ایک ایک کا بتاؤں گی پھر، ان شاء اللہ، میرا گواہ اللہ ہے۔"اداکارہ نے اپنے بیان میں کسی فرد یا واقعے کا نام نہیں لیا، تاہم اشارہ دیا کہ ضرورت پڑنے پر وہ تمام حقائق اور شواہد منظرِ عام پر لائیں گی۔