مانگا منڈی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، خاتون جاں بحق

مانگا منڈی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، خاتون جاں بحق

لاہور: مانگا منڈی کے علاقے کھوکھر چوک میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق خاتون کی شناخت 40 سالہ کرن بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے خاتون کو نشانہ بنا کر فائرنگ کی اور واردات کے بعد فرار ہو گئے۔ریسکیو اہلکاروں نے خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی، جبکہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔