سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اور اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیدی

لوبیانا(آئی این پی ) سلووینیا کی صدر نتاشا پیرک موسار نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ غلطی تھی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی اس حقیقت کا ادراک کر چکے ہیں۔صدر موسار نے الجزیرہ کو انٹرویو میں کہا وہ جنگ بندی اور واشنگٹن اور تہران کے درمیان کسی معاہدے تک پہنچنے  کیلئے  قطر کے ثالثی کردار کو سراہتی ہیں