بہترین معاشی پالیسی نہ صرف برطانیہ بلکہ پوری دنیا کے لئے کشیدگی میں کمی ہے:ریچل ریوز
لندن(آئی این پی )برطانوی وزیر خزانہ ریچل ریوز نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ سفارتی مذاکرات کا خاتمہ اور فوجی تصادم کی شروعات امریکا کی ایک غلطی ہے۔امریکی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ریچل ریوز نے کہا اس وقت بہترین معاشی پالیسی، نہ صرف برطانیہ بلکہ پوری دنیا کے لیے کشیدگی میں کمی ہے۔برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز میں امریکہ کی جانب سے ایران پر اضافی دبا ڈالنے کے لیے کی جانے والی فوجی ناکہ بندی میں کوئی کردار ادا نہیں کرے گی۔