ایرانی عدالتوں نے عوام کے خلاف جرائم کے الزامات پر متعدد امریکی حکام کے خلاف فیصلے جاری کر دئیے
تہران(آئی این پی )ایران کے چیف جسٹس غلام حسین محسنی ایجائی نے کہا ہے ایرانی عدالتوں نے ایرانی عوام کے خلاف جرائم کے الزامات پر متعدد امریکی حکام کے خلاف فیصلے جاری کر دئیے ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق انہوں نے عزم ظاہر کیا ہے کہ جیسے ہی ان حکام کے اثاثوں تک رسائی ممکن ہوئی ان فیصلوں پر عمل درآمد کیا جائے گا۔محسنی ایجائی کا کہنا تھا کہ ایران اب تک ان حکام کے اثاثوں تک رسائی حاصل نہیں کر سکا، تاہم جیسے ہی یہ ممکن ہوا، عدلیہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرے گی