راولپنڈی ( آن لائن) سیکیورٹی حکام نے شکست خوردہ افغان طالبان کی جانب سے سوشل میڈیا پر پاک فوج کے جنگی اثاثوں کو قبضے میں لینے کی جاری من گھڑت ویڈیوز کو بے بنیاد اور حقائق کے منافی قرار دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ان جھوٹی خبروں کے ذریعے افغان طالبان اپنے نقصان پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔