نیویارک(آئی این پی )امریکہ اور ایران کے ایک دوسرے پر حملوں کے بعد پیر کو عالمی منڈی تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ر یکارڈ کیا گیاہے جبکہ آبنائے ہرمز کے ذریعے توانائی کی ترسیل کی رفتار دوبارہ سست ہو گئی ۔برطانوی خبر رساںادارے کے مطابق برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودے 58 سینٹ یا 0.8 فیصد اضافے کے ساتھ 72.57 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئے، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل 88 سینٹ یا 1.3 فیصد اضافے کے ساتھ 70.11 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔