برینٹ خام تیل 111 ڈالر فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی 107 ڈالر فی بیرل میں فروخت
واشنگٹن(آئی این پی ) امریکا اور ایران کے درمیان دوبارہ کشیدگی کی بازگشت کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ۔برینٹ خام تیل 111 ڈالر فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی 107 ڈالر فی بیرل میں فروخت کیا جارہا ہے۔اس کے علاوہ مربن خام تیل کی قیمت 108 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے