امریکہ ،اسرائیل، ایران کشیدگی کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ

 آبنائے ہرمز کے راستے تیل کی ترسیل میں رکاوٹوں کے خدشات ہیں
لاہو ر(آئی این پی)عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تیسرے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کی بڑی وجہ ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی امریکہ اور اسرائیئل کی کشیدگی اور آبنائے ہرمز کے راستے تیل کی ترسیل میں ممکنہ رکاوٹوں کے خدشات ہیں۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 1.70 ڈالر یا 2.2 فیصد اضافے کے بعد 79.44 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔اسی طرح ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت بھی 1.17 ڈالر یا 1.6 فیصد اضافے کے ساتھ 72.40 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔ گزشتہ سیشن میں یہ جون 2025 کے بعد بلند ترین سطح تک پہنچنے کے بعد کمی کے باوجود 6.3 فیصد اضافے پر بند ہوا۔