لندن (آئی این پی )مشرق وسطیٰ اور دنیا بھر میں بڑھتے جغرافیائی تنائو اور ایران اسرائیل تنازع کے باعث توانائی کی عالمی منڈی میں شدید ردعمل دیکھا گیا ہے۔ بدھ کے روز برینٹ خام تیل کی قیمت مشرق وسطیٰ کے بینچ مارک دبئی کروڈ آئل کے مقابلے میں 3.33 ڈالر فی بیرل کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، جو ستمبر 2023 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔