یوکرین کا روس پر حملہ، 2 آئل ریفائنریاں تباہ،ایک شخص ہلاک،متعدد زخمی

صدر پیوٹن کا   مشکل دور کا اعتراف  ‘ حملوں کا مقصد روس کی جنگی صلاحیت اور ایندھن کی سپلائی کو کمزور کرنا ہے:یوکرینی صدر  زیلنسکی
کیف (آئی این پی )یوکرین نے روس کی دو اہم آئل ریفائنریوں پر ڈرون حملے کرنے کا دعوی کیا ہے جس کے بعد دونوں مقامات پر آگ بھڑک اٹھی جبکہ ایک شخص ہلاک اور  دوسرا زخمی ہوگیا۔ یوکرینی صدر وولودی میر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد روس کی جنگی صلاحیت اور ایندھن کی سپلائی کو کمزور کرنا ہے۔دوسری جانب روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے حکمران جماعت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ ملک اس وقت ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے، تاہم انہوں نے یقین دلایا کہ روس اپنی سرحدوں، شہریوں اور قومی سلامتی کا ہر قیمت پر دفاع کرے گا۔