آبنائے ہرمز دھمکیوں یا جنگ کے ذریعے نہیں کھلے گی‘ بیرونی مداخلت یا معاہدوں کی خلاف ورزی قبول نہیں کرینگے:ایرانی بریگیڈیئر جنرل محمد اکرم
5گھنٹے طویل آپریشن میں امریکی افواج نے بوشہر، چاہ بہار، اسک، کونارک، ابو موسی اور بندر عباس میں عسکری اہداف کو نشانہ بنایا:سینٹ کام
دبئی‘تہران (آئی این پی‘مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں 2 اماراتی آئل ٹینکرز کو ایرانی کروز میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔اماراتی وزارت دفاع کے مطابق حملے کے نتیجے میں ایک جہاز کے عملے کا ایک بھارتی رکن ہلاک اور 8 افراد زخمی ہو گئے۔دوسری جانب بھارت کی وزارتِ خارجہ نے آبنائے ہرمز کے قریب متحدہ عرب امارات کی ملکیت والے دو آئل ٹینکرز پر حملے کے بعد نئی دہلی میں ایران کے نائب سفیر کو طلب کیا ہے۔ ایرانی فوج کے ایک سینئر عہدیدار بریگیڈیئر جنرل محمد اکرم نے کہا ہے آبنائے ہرمز جنگ یا دھمکیوں کے ذریعے نہیں کھلے گی اور امریکا کو عالمی قوانین اور ممالک کی خودمختاری کا احترام کرنا چاہیے۔ ایران آبنائے ہرمز میں کسی بھی قسم کی بیرونی مداخلت یا معاہدوں کی خلاف ورزی کو قبول نہیں کرے گا۔امریکہ کی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف حملوں کی تازہ ترین لہر مکمل کر لی ہے‘امریکی سینٹ کام کے مطابق 5 گھنٹے طویل آپریشن میں امریکی افواج نے بوشہر، چاہ بہار، اسک، کونارک، ابو موسی اور بندر عباس میں عسکری اہداف کو نشانہ بنایا‘امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ایران پرسخت حملے کئے جائیں گے‘جوہر ی پلانٹ کو تباہ کردیں گے