ملاملٹری الائنس اللہ نے بنایا ‘ملا پاکستان کے نظریاتی جبکہ فوج جغرافیائی سرحدوں کی پاسبان ہے
اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم کے کوارڈینیٹر اور چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے پاکستان اور سعودی عرب نے مل کر امت مسلمہ کو اپس میں لڑانے کی اسرائیلی سازش کو ناکام بنایا اسی طرح محرم الحرام میں پاکستان میں علما اور افواج نے مل کر پاکستان میں فسادات برپا کرنے کی سازش کو ناکام بنایا‘ ملا ملٹری الائنس اللہ کی ذات نے بنایا ہے ملا پاکستان کی نظریاتی جبکہ فوج پاکستان کی جغرافیائی سرحدوں کے پاسبان ہیں۔سوموار کو جامعہ مسجد مرحبا کری روڈ میں علما و مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا پاکستان میں محرم الحرام میں ماضی کی نسبت کافی امن آیا ہے بلا جواز اور بے بنیاد فتوی بازی قومی پیغام پاکستان کی وجہ سے رکی ہے جس کی وجہ سے مقدسات کی توہین میں بھی کمی ائی ہے اور مسالک کی تکفیر میں بھی کمی ائی ہے اس کے باوجود محرم میں جس کسی نے بھی مقدسات کی توہین کی ہے اس کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا