پاکستانی قوم اور علماء کونسل کے موقف کو بھول نہیں سکتے:اسعد الشیبانی
پاکستان اور شام کے درمیان تعلقات کو روز و شب مضبوط کرنا چاہتے ہیں :گفتگو
لاہور(سٹی رپورٹر)چیئرمین پاکستان علماء کونسل و سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے وزیر خارجہ شام اسعد الشیبانی سے ملاقات کی ہے۔حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ اہل شام پر امت مسلمہ کو فخر ہے۔وزیر خارجہ شام اسعد الشیبانی نے کہا ہے کہ مشکل حالات میں پاکستانی قوم اور پاکستان علماء کونسل کے موقف کو بھول نہیں سکتے ۔پاکستان اور شام کے درمیان تعلقات کو روز و شب مضبوط کرنا چاہتے ہیں،وزیر خارجہ شام نے چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کو شام کے دورے کی دعوت دی ۔ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہ جلد شام کی مبارک سر زمین پر حاضری دیں گے،پاکستان کی عوام مبارک سر زمین اہل شام سے محبت کرتی ہے،امت مسلمہ کی وحدت اور اتحاد کا مرکز ارض حرمین شریفین ہے ، اہل شام اور امت کیلئے امیر محمد بن سلمان اور سعودی عرب کی خدمات عظیم ہیں