اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث دس ملزمان کی ضمانت منظور کرنے بارے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔سوشل میڈیا پر مقدس ہستیوں اور شعائر اسلام بالخصوص حضور ﷺ کی توہین پر مبنی گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث دس ملزمان کی سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے ضمانت منظور کرنے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر درخواستوں کی سماعت پیر کوجسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس عقیل احمد عباسی پر مشتمل سپریم کورٹ کے تین رکنی فاضل بینچ نے کی۔