ملزم کا صحت جرم سے انکار ، مقدمے میں لگائے گئے الزامات تسلیم نہیں کئے
کراچی(آئی این پی )کراچی کی مقامی عدالت نے ریاست مخالف مواد کی تشہیر کے مقدمے میں اقرار الحسن پر فرد جرم عائد کردی ہے، تاہم انہوں نے صحت جرم سے انکار کیا ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہوں کو طلب کرتے ہوئے مزید کارروائی 9 دسمبر تک ملتوی کردی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں مقدمے کی سماعت ہوئی، جہاں اقرار الحسن پر فرد جرم عائد کی گئی۔ ملزم نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے مقدمے میں لگائے گئے الزامات تسلیم نہیں کئے ۔عدالت نے پراسیکیوشن کو آئندہ سماعت پر گواہ پیش کرنے کا حکم دیا اور اقرار الحسن کو بھی اگلی پیشی پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔دوران سماعت اقرار الحسن کی جانب سے موبائل فون واپس کرنے کی درخواست بھی دائر کی گئی، جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ عدالت نے مزید سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کردی۔