اسلام آباد(آن لائن)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور نے ملک بھر میں توہین رسالت پر مبنی مواد کی تشہیر کا نوٹس لے لیا۔قائمہ کمیٹی نے ایف آئی اے اور پی ٹی اے حکام کو آئندہ اجلاس میں طلب کر لیا۔رانا ارادت شریف خان کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کا اجلاس منگل کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہو گا۔