ریاست مخالف مواد کی تشہیر ، اقرار الحسن پر فرد جرم کیلئے 20نومبر کی تاریخ مقرر

کراچی(خصوصی رپورٹ ) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے اینکر اقرار الحسن کے خلاف سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مواد کی تشہیر کے مقدمے میں فرد جرم عائد کرنے کیلئے 20 نومبر کی تاریخ مقرر کردی۔سماعت کے موقع پر اقرار الحسن اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ملزم کو مقدمے کی نقول فراہم کردیں اور آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔واضح رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی پہلے ہی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے عبوری چالان کو حتمی قرار دے چکی ہے۔اقرار الحسن کے خلاف سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مواد کی تشہیر کا مقدمہ این سی سی آئی اے نے درج کر رکھا ہے جبکہ وہ مقدمے میں ضمانت پر ہیں۔