سعودی عرب : ٹریفک حادثہ میں پاکستانی فیملی کے 4 افرادجاں بحق

ممتاز احمد اور اہلخانہ عمرہ کی ادائیگی کے بعدبحرین جا رہے تھے‘گاڑی کو حادثہ پیش آگیا
 جہلم (آئی این پی )سعودی عرب میں پیش آنے والے ایک المناک ٹریفک حادثے نے پاکستان کے علاقے پنڈدادن خان کی تحصیل کھیوڑہ سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان   کے چار افراد جاںبحق ہوگئے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق ضلع جہلم کی تحصیل پنڈدادن خان کے نواحی علاقے کھوتیاں کے رہائشی رانا ممتاز احمد اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے بعد سڑک کے راستے بحرین جا رہے تھے۔ سفر کے دوران ان کی گاڑی ایک ہولناک ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئی، جس میں رانا ممتاز احمد، ان کی اہلیہ اور دو بیٹیاں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔حادثے میں خاندان کی ایک اور بیٹی شدید زخمی ہوئی