بولان: کوچ کھائی میں جا گری، 4 افرادجاں بحق، 40زخمی

کوچ صادق آباد سے کوئٹہ جا رہی تھی‘حاجی شہر میں ڈرائیور سے بے قابوہونے پر حادثہ پیش آیا
سبی (آئی این پی )بلوچستان کے علاقے بولان میں مسافر کوچ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں گر گئی جس سے 4 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوگئے۔لیویز ذرائع کے مطابق  بولان کے حاجی شہر میں افسوس ناک حادثہ پیش آیا ہے، جہاں ایک مسافر کوچ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں گرنے سے 4 مسافر جان کی بازی ہار گئے۔مسافر کوچ صادق آباد سے کوئٹہ جا رہی تھی، حادثے میں زخمی 32 مسافروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے