28 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے بھی ابھی تک مسودہ یا باضابطہ تجویز سامنے نہیں آئی
صوبائی خودمختاری آئین کا بنیادی حصہ ہے ‘ اس میں کسی قسم کی مداخلت قبول نہیں کی جا سکتی
اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے بجٹ سازی کے مرحلے پر مسلم لیگ ن کی حکومت کا بھرپور ساتھ دے کر اتحاد کا مظاہرہ کیا تاہم دونوں جماعتوں کی سیاسی پالیسی اور موقف الگ الگ ہیں۔ اپنے ایک بیان میں نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے زمینی حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے بلدیاتی نظام سے متعلق بات کی ہے جس پر ان کا کہنا تھا عوام کو با اختیار بنانے کے لیے ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ناگزیر ہے تاکہ اختیارات نچلی سطح تک منتقل ہوسکیں۔انہوں نے کہا کہ 28 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے بھی ابھی تک کوئی حتمی مسودہ یا باضابطہ تجویز سامنے نہیں آئی، اس لیے اس معاملے پر قیاس آرائی مناسب نہیں ہے۔