شہید بھٹو سے بلاول تک پی پی اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ڈٹ کر کھڑی ہے
اسلام آباد(آن لائن)سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز سید نیر بخاری نے یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کشمیری عوام کی بے مثال جرات، بہادری اور حقِ خودارادیت کے لیے طویل جدوجہد اور عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔سید نیر بخاری نے کہا کہ انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر پاکستان بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری تک پاکستان پیپلز پارٹی اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ڈٹ کر کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی