مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاملات سدھرنے کے بجائے مزید بگڑنے لگے، رہنما صلح کیلئے سرگرم

بلاول بھٹو  کابینہ میں شمولیت سے انکار
اسحاق ڈار نے ایوان صدر میں ملاقات میں وزیر اعظم شہباز شریف کا پیغام دیا، پی پی پی کو کابینہ میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی ، بلاول نے اپنے تحفظات رکھے ،پنجاب میں حکومت سازی کے تحریری معاہدے پر بھی گفتگو
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ )مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاملات سدھرنے کے بجائے مزید بگڑنے لگے، رہنما صلح کیلئے سرگرم ہو گئے ،پیپلز پارٹی نے وفاقی کابینہ میں شمولیت سے انکار کردیا ، وزیر اعظم شہباز شریف کی جگہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی بلاول سے ملاقات ہوئی ۔ ذرائع کے مطابق ایوان صدر میں اسحاق ڈار اور محسن نقوی بھی بلاول بھٹو سے ملاقات میں شریک تھے ، اسحاق ڈار نے بلاول بھٹو کو شہباز شریف کے پیغام سے آگاہ کیا ، وزیر اعظم کے پیغام میں پی پی پی کو کابینہ میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی ، پی پی نے بظاہر کابینہ میں شمولیت سے انکار کر دیا ، بلاول نے اسحاق ڈار کے سامنے اپنے تحفظات رکھے ، بلاول کی پنجاب میں حکومت سازی کے تحریری معاہدے پر بھی گفتگو ہوئی ، فیصلوں میں پی پی سے عدم مشاورت پر بلاول پر پارٹی رہنمائوں کا دبائو ہے۔