موسم گرم ہونے سے آبی ذخائر میں پانی کی آمد میں اضافہ

پشاور(آئی این پی  )موسم گرم ہونے سے آبی ذخائر میں پانی کی آمد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔گزشتہ چوبیس گھنٹے میں تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح چار فٹ بلند ہو گئی، پانی کا ذخیرہ ایک لاکھ ایکڑ فٹ بڑھ گیا جس کے بعد تربیلا ڈیم میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 8 لاکھ 44 ہزار ایکڑ فٹ ہو گیا۔تربیلا میں ایک روز میں پانی کی آمد میں 19 ہزار کیوسک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 96 ہزار کیوسک تک پہنچ گئی ہے