آبی ذخائر میں قابلِ استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ 70 لاکھ 8 ہزار ایکڑ فٹ ریکارڈ

ملک بھر کے دریاوں اور آبی ذخائر کی صورتحال، پانی کی آمد و اخراج معمول کے مطابق ہے
اسلام آباد (آن لائن) واپڈا نے ملک کے اہم آبی ذخائر اور دریاوں میں پانی کی آمد و اخراج سے متعلق تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں، جن کے مطابق تربیلا، منگلا اور چشمہ سمیت مختلف مقامات پر پانی کی صورتحال تسلی بخش اور معمول کے مطابق ہے۔ ترجمان واپڈا کا کہنا ہے کہ آبی ذخائر میں قابلِ استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ 70 لاکھ 8 ہزار ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد 16 ہزار 900 کیوسک جبکہ اخراج 7 ہزار کیوسک ہے