9مئی کے2مقدمات یاسمین راشد،محمود الرشید، اعجاز چودھری ‘10 ‘عالیہ حمزہ ،صنم جاوید کو5سال قید شاہ محمود قریشی بری

انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق گورنر پنجاب سرفراز چیمہ کو 10  سال قید کا حکم دیا‘ عدالت کا  عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو ایک، ایک لاکھ روپے جرمانے کا  بھی حکم 
 تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں 12 ملزم بری‘  13  کو سزا  سنائی ‘راحت بیکری کے باہر جلا ئوگھیرا ئوکیس میں 10 ملزم بری ‘ 7 ملزموںکو سزا سنائی گئی

لاہور(آئی این پی )انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی تھانہ شادمان اور راحت بیکری جلا ئوگھیرائو کے 2  مقدمات کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود کو بری کردیا  جب کہ ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قید اور عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو 5، 5 سال قید کی سزا سنا دی۔انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور کے جج منظر علی گل نے 2 مقدمات کا محفوظ فیصلہ سنایا۔فیصلے میں عدالت نے شاہ محمود قریشی کو دونوں مقدمات میں بری کردیا، شاہ محمود قریشی کو شادمان تھانہ جلا ئوگھیرا ئواور پولیس کہ گاڑیاں جلانے کے مقدمات سے بری کیا گیا۔عدالت نے سابق گورنر پنجاب سرفراز چیمہ کو 10  سال قید کی سزا کا حکم دیا، ڈاکٹر یاسمین راشد، محمود الرشید اور  اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قید کی سزا کا حکم دیا گیا۔ان کے علاوہ عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو 5، 5 سال قید کی سزا سنائی۔عدالت نے تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں 12 ملزمان کو بری  کیا جب کہ  13 ملزمان کو سزا سنائی، عدالت نے راحت بیکری کے باہر جلا ئوگھیرا ئوکیس میں 10 ملزمان کو بری اور 7 ملزمان کو سزا سنائی۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے گارڈ حافظ ارشد کو دس سال قید کی سزا سنائی گئی، بیکری کے باہر پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں 10ملزمان کو بری کیا گیا۔عدالت نے عائشہ بھٹہ کو 10 سال قید کی سزا کا حکم دیا، کم عمر ملزمان کو بری کردیا گیا، عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو ایک، ایک لاکھ روپے جرمانے کا حکم دیا۔جمعرات کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دونوں مقدمات کا فیصلہ محفوظ تھا، مقدمے میں 45 ملزمان کے ٹرائل ہوئے جن میں سے 25 گرفتار جبکہ 15 اشتہاری ہیں اور ایک ملزم کا انتقال ہوچکا ہے۔