سڑکیں بند کرنا جمہوری اقدام ، ہم نے کسی گاڑی کو نہیں جلایا،جنرل سیکرٹری جے یوآئی (ف) سندھ
کراچی (آئی این پی )جے یو آئی ( ف) سند ھ کے جنرل سیکرٹری مولانا راشد سومرو نے کہا ہے کہ علی امین حکم کے غلام ہیں، لیکن ہم اس بل کو پاس نہیں ہونے دیں گے، سڑکیں بند کرنا جمہوری اقدام ہے، ہم نے کسی گاڑی کو نہیں جلایا۔متنازع کینالز کیخلاف احتجاج کے حوالے سے مولانا راشد سومرو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وزیراعظم تمام جماعتوں کے ساتھ بیٹھنا چاہتے ہیں۔ میں نے کہا پہلے کینال پر بات کریں پھر بات ہوگی۔راشد سومرو نے مزید کہا کہ قوم پرست سمجھتے ہیں نہری منصوبے کا مسودہ ایوان صدر سے منظور ہوا۔ پیپلز پارٹی سے کہہ دینا چاہیے کہ کام روکیں ورنہ حکومت سے الگ ہوتے ہیں۔