رحیم یارخان:27 ماہ کی بچی میں پولیو کی تصدیق

 رحیم یارخان(خصوصی رپورٹ )یونین کونسل ماچھکہ کی بستی اللہ بخش بوکیرا میں 27 ماہ کی بچی فاطمہ بی بی میں پولیو کی تصدیق جبکہ بائیں ٹانگ مفلوج ہونے پر اسکی روٹین ویکسی نیشن کے ریکارڈ پر بھی سوالات اٹھ گئے۔ محنت کش عمران میرانی کی بیٹی فاطمہ بی بی کو شدید بخار ہوا، جسکے بعد اسکی بائیں ٹانگ ناکارہ ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق بچی کے ای پی آئی کارڈ اور سرکاری ریکارڈ میں سات حفاظتی ٹیکوں کا اندراج موجود تھا اور کاغذی طور پر اسکی ویکسی نیشن مکمل ظاہر کی گئی تاہم چھان بین کے دوران صورتحال مختلف نکلی اور بچی کو روٹین ویکسی نیشن کا کوئی ٹیکہ نہ لگنے پرزیرو ڈوز قرار دیا گیا۔ اس صورتحال سیمبینہ طور پر جعلی اندراجات اور کاغذی ویکسی نیشن کوریج کا معاملہ بھی سامنے آگیا۔