کوئٹہ:تیزاب گردی واقعے کیخلاف ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج 23 ویں روز میں داخل

کوئٹہ(آئی این پی )سول ہسپتال کوئٹہ میں تیزاب گردی واقعے کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج 23 ویں روز میں داخل ہوگیا۔ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز اور جنرل ڈیوٹی سے بائیکاٹ کیا گیا جس کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے‘آج  سول ہسپتال کوئٹہ سے احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔