اسلام آباد(آئی این پی)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کشمیری پاکستان کے مخالف نہیں، بات چیت سے مسائل حل کیے جائیں۔آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت سے فوری طور پر بات چیت کا راستہ اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل کیا جائے، ایسے حالات پیدا نہ ہوں جن سے دشمن کو فائدہ ہو۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ہمارا دشمن چاہتا ہے کہ کشمیر کے حالات خراب کرکے اپنے لیے راستہ بنائے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت پر زور دیا کہ وہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مطالبات پر سنجیدگی سے غور کرے اور بامعنی مذاکرات کا آغاز کرے۔