جماعت اسلامی آزاد کشمیر میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے،حافظ نعیم

پٹرولیم لیوی کو فوری ختم کیا جائے، سرکار میں 13سو سی سی گاڑیاں رکھی جائیں،پریس کانفرنس 
اسلام آباد(آئی این پی )امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان میں صرف ظالمانہ نظام ہے، پی ڈی ایم کی جماعتوں میں کوئی اختلاف نہیں بلکہ صرف مفادات حاصل کرنے کے لیے نورا کشتی کی جاتی ہے،بجٹ میں عوام کو ریلیف نہیں ملتا، صرف نمبرز تبدیل کردئیے جاتے ہیں، جماعت اسلامی آزاد کشمیر میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے، تشدد سے حکومتی رٹ قائم کرنا مسئلے کا حل نہیں۔ حکومت اور آزاد کشمیر کی قیادت سے رابطہ کروں گا تاکہ مسئلے کا حل نکالا جاسکے۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔ حافظ نعیم الرحمان نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کیا گیا، یہ خود ہی بتاتے ہیں کہ آئی ایم ایف کا دبا ئو ہے، بتایا جاتا ہے کہ ہم آئی ایم ایف کے شکنجے میں جکڑے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بجلی، پیٹرول اورگیس کی قیمتوں کا عوام پر براہ راست اثر پڑتا ہے، آمدنی کا سب سے بڑا ذریعہ پیٹرولیم لیوی کو بنا لیا گیا ہے، کسان کے حالات مخدوش ہیں، بجٹ صرف اعدادو شمار کو ادھر ادھرکرنے کا کھیل ہے