بجلی کی قیمت میں82پیسے اضافے کا امکان،نیپر میں آج سماعت ہوگی

اسلام آباد(آئی این پی )کراچی سمیت بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کا امکان ہے۔ سی پی پی اے  کی جانب سے نیپرا میں درخواست دائر کر دی گئی ۔سی پی پی اے نے بجلی کی قیمت میں 82 پیسے فی یونٹ اضافے کیلئے  درخواست جمع کروائی ہے، مئی کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر نیپرا اتھارٹی آج  سماعت کرے گی۔درخواست کی منظوری کی صورت میں صارفین پر تقریبا 12 ارب روپے کا اضافی مالی بوجھ پڑ سکتا ہے