اسلام آباد(آئی این پی )کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان ہے۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 65 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست پر آج سماعت کرے گی۔یہ درخواست سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے اکتوبر کی ایڈجسٹمنٹ کے لئے جمع کروائی ہے۔نیپرا کی جانب سے ہونے والی یہ ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کراچی کے بجلی صارفین پر بھی لاگو ہوگی۔