بچے سے زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ کاہنہ چوکی لکھوکی پولیس نے کریک ڈائون کرتے ہوئے 10 سالہ بچے سے زیادتی کرنیوالا ملزم اور ناجائز اسلحہ سمیت ملزم کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق تھانہ کاہنہ چوکی لکھوکی پولیس نے کریک ڈائون کرتے ہوئے 10 سالہ بچے سے زیادتی کرنیوالا ملزم حسن اور ناجائز اسلحہ سمیت ملزم افتخار کو گرفتار کرلیاملزم حسن کو انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ملزم نے کمسن بچے کو فصلوں میں نشانہ بنایا ایس ایچ او کاہنہ کی سربراہی میں بنا ئی گئی ٹیم نے ہیومن ریسوریسز کی مدد سے دھلوکی گاوں میں ریڈ کر کے ملزم کو گرفتار کیاجبکہ دوسری کارروائی میں ملزم افتخار کو ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے ایس ایچ او کاہنہ چوکی انچاج لکھوکی اور پولیس ٹیم کو شا باش دی