بچی کو زیادتی کے بعد ڈرم میں بند کرنیوالا ملزم گرفتار

بچی کوٹ لکھپت میں رفیق کی کباڑ کی دکان پر سوکھی روٹیاں فروخت کرنے آئی 
 لاہور (کرائم رپورٹر) پولیس نے 7سالہ بچی کو زیادتی کے بعد ڈرم میں بند کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس ترجمان کے مطابق ملزم رفیق کی کریم پارک کوٹ لکھپت میں کباڑ کی دکان ہے، بچی کباڑ کی دکان پر سوکھی روٹیاں فروخت کرنے آئی ، ملزم نے ورغلا کر زیادتی کی اور بچی کو ڈرم میں بند کردیا۔ترجمان نے بتایا کہ بچی کی تلاش میں اس کا چچا د کان پر آیا ، بچی کے اونچا رونے پر چچا نے ڈرم سے بچی کو نکالا اور واقعہ کے متعلق دریافت کیا۔ایس پی ماڈل ٹائون اخلاق آ تارڑ کا کہنا ہے کہ ملزم کو جدید ٹیکنالوجی سے کریم پارک رشتہ دار کے گھر سے ٹریس کرکے گرفتار کیا جس کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔