لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے معروف ریسٹورنٹ کو بند کر دیا۔ترجمان کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے وحدت روڈ پر معروف ریسٹورنٹ پر چھاپہ مار کر ناقص انتظامات پر معروف ریسٹورنٹ کوبند کر دیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے کہا کہ کیڑے،کاکروچز کی موجودگی پر راوی روڈ پر واقع ریسٹورنٹ کوبندکیا گیا۔سٹوریج کے ناقص انتظامات چوہے، چھپکلیاں موجود پائی گئیں۔پیکنگ میٹریل گرد آلود،بدبودار ماحول ہونے پر کارروائی کی گئی۔قوانین کے خلاف خوراک کے کاروبار کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔