پولیس مقابلہ میں ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

عارفوالا،پاکپتن (خصوصی رپورٹ )تحصیل عارفوالہ میں اڈا جھانب کے قریب پولیس اور ڈاکو ئوں کے درمیان مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار۔پولیس تھانہ قبولہ کی مدعیت میں گرفتار اور فرار ڈاکو ئوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، زخمی گرفتار ڈاکو 33 مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔پولیس کی جانب سے رات گئے اڈا جھانب کے قریب معمول کے گشت کے دوران تین موٹر سائیکل سوار ڈاکو ئوں سے آمنا سامنا ہواپولیس نے انھیں رکنے کا اشارہ کیا نہ رکنے پر پولیس کے تعاقب پر ڈاکو ئوں نے فائرنگ کر دی جوابی فائرنگ اور مزید نفری طلب کئے جانے پر دو ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہو گیا جس کی شناخت فیاض سکنہ جودہیکا بستی بہاولنگر کے نام سے ہوئی۔