پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان گھر سے باہر نکل رہے تھے کہ اسی دوران ان سے مقابلہ ہو گیا
کراچی (آئی این پی )کراچی کے علاقے بفرزون میں ایک گھر میں ڈکیتی کے دوران مقابلہ ہوا جس میں 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ایس ایس پی ذیشان شفیق نے پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار بھی کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ علاقہ مکینوں نے گھر میں مشکوک سرگرمی دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی، پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان گھر سے باہر نکل رہے تھے کہ اسی دوران ان سے مقابلہ ہو گیا جس میں 3 ڈاکو مارے گئے جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ایس ایس پی ذیشان شفیق کا کہنا ہے کہ مارے گئے ملزمان سے اسلحہ لوٹا گیا سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے اور ہلاک ڈاکوئوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔